ابنا: انھوں نے قاہرہ میں سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات کی سطح میں کوئی کمی نہیں آئی ہے ۔ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے ایران سے فجر میزائل کے حصول کے بارے میں کئے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک حماس ایک ایسی قوم کی اسلامی مزاحمتی تحریک ہے جو صہیونیوں کے زیر تسلط ہیں اسلئے اسے دنیا کے ہر علاقے سے مدد لینے کا حق حاصل ہے۔ انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
بشکریہ از ریڈیو تہران